Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک میں بے روزگاری اور عدم برداشت، 2اہم چیلنج ہیں، راہول گاندھی

واشنگٹن۔۔۔۔امریکہ کے 2ہفتے کے دورے پر کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ڈیموکریٹک پارٹی کے حامی تھنک ٹینک سینٹر فار امریکن پروگریس کی طرف سے منعقدہ ہند اور جنوب ایشیا کے ماہرین کی گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ عدم برداشت اور بے روزگاری 2اہم مسئلے ہیں جو ہند کی قومی سلامتی اور ترقی کی راہ میں چیلنج ہیں۔اجلاس کے شرکاء میں سی اے پی سربراہ نیرا ٹنڈن، ہندوستان میں امریکہ کے سابق سفیر رچرڈ ورما اور ہیلری کلنٹن کی مہم کے اعلیٰ مشیر جان پوڈیستا تھے۔ وہائٹ ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل برائے جنوب ایشیا کی سربراہ لیزا کریٹس نے راہول گاندھی سے گفتگو کی۔ دریں اثناء ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکار نے امریکہ ہند تعلقات اور ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ افغانستان اور جنوبی ایشیا پالیسی پر راہول گاندھی کی رائے معلوم کی گئی۔ کانفرنس میں راہول گاندھی نے ہندوستان میں ملازمت پیدا کرنے میں حکومت کی نااہلی اور ملک میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے ماحول پر تشویش کا اظہار کیا۔

شیئر: