Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور میڈیکل کالج میں مزید4بچوں کی موت

گورکھپور۔۔۔۔اترپردیش کے گورکھپور میں واقع بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں آج دماغی بخار سے متاثر مزید 4بچوں کی موت ہوجانے سے مرنیوالوں کی تعداد 239ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دماغی بخار سے مرنیوالے بچوں میں سدھارتھ نگر ضلع کے 2گورکھپور اور دیوریا کا ایک ایک بچہ شامل ہے۔رواں سال جنوری سے ابتک دماغی بخار سے متاثرہ 1115مریضوں کو میڈیکل کالج میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا جن میں سے 239بچوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس دوران دماغی بخار میں مبتلا 12نئے مریضوں کو یہاں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح ہو کہ گورکھپور میڈیکل کالج میں گورکھپور ، بستی ڈویژن کے 7اضلاع کے علاوہ اعظم گڑھ، بلیا، گونڈہ ، غازی پور، بلرام پور ، امبیڈکر نگر ، بدایوں سمیت بہار اور پڑوسی ملک نیپال کے مریض زیر علاج ہیں۔

شیئر: