Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان صدر نے پاکستان کو جامع مذاکرات کی پیشکش کردی

نیویارک...افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کو امن، سلامتی اور علاقائی تعاون کیلئے جامع مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں افغان صدر نے کہا کہ افغانستان کی نظریں ہمسایہ ممالک پر ہیں۔ دیکھنا ہے سنجیدگی سے مشترکہ طور پر انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کےلئے کیا اقدامات اٹھاتے ہیں؟۔ اشرف غنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کے لئے نئی پالیسی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امریکی پالیسی طالبان کے لئے واضح پیغام ہے کہ وہ جنگ کے میدان میں نہیں جیت سکتے۔ قیام امن کے لئے انہیں مذاکرات کی میز پر آنا ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام کئی برسوںسے امر یکہ سے اس قسم کے حل کی امید لگائے بیٹھے تھے ۔ 

شیئر: