Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کے قتل کیلئے50ہزار کی ’’سپاری‘‘

ممبئی۔۔۔۔پولیس نے بھائندر سے ماں ، بیٹے اور معاون پڑوسی کو چھوٹے بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔رجنی نامی ملزمہ کا کہنا ہے کہ اسکا چال چلن ٹھیک نہیں تھا ، رشتے دار خواتین کا جنسی استحصال کرتا تھاجس سے تنگ آکرمیں نے اپنے پہلے شوہر کے بیٹے سیتارام کو  رام چرن دیویدی کو قتل کرنے کیلئے 50 ہزار روپے کی’’ سپاری‘‘ دی۔ پولیس کے مطابق رام چرن کی لاش گزشتہ ماہ وسئی کے پہاڑی علاقوں میں پائی گئی جسے دھار دار آلےسے قتل کیا گیا تھا۔پولیس نےماں رجنی ،سیتا رام ، یادو اور دیگر ملزمان سے تحقیقات کے بعد23ستمبر تک پولیس ریمانڈ دیدیا ہے ۔

شیئر: