Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدیبہ پیپرز کیس دوبارہ کھولنے کیلئے اپیل دائر

  اسلام آباد..قومی احتساب بیورونے حدیبیہ پیپر ملزکیس دوبارہ کھولنے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔سپریم کورٹ نے پانا مہ کیس پر نظرثانی اپیلوں کے فیصلے میں نیب کو ایک ہفتے کے اندر حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کی ہدایت دی تھی۔ نیب نے درخواست میں استدعا کی کہ پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی رپورٹ میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ان پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نیب کو کیس کی مزید تحقیقات کی اجازت دی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کو دیکھے بغیر مقدمے کا فیصلہ کیا ۔ نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

شیئر: