Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی کی جانب سے یوپی میں جنگل راج ختم کرنے کا دعویٰ

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی حکومت کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے جنگل راج کو ختم کرکے امن و قانون کی فضا قائم کردی ہے۔ یوگی نے حکومت کے 6ماہ مکمل ہونے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے سے قبل ریاست میں ہرہفتے 2فسادات ہوا کرتے تھے۔ موجودہ حکومت نے امن و قانون پر عمل کرکے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اکھلیش یادو ، مایاوتی کا نام لئے بغیر کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ریاست کے پورے نظام کو تہ وبالا کر دیا تھا، پوری ریاست اقرباء پروری اور نسل پرستی کے نرغے میں تھی۔

شیئر: