Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اسمبلی میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف قرارداد

اسلام آباد... قومی اسمبلی نے بدھ کو روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد منظور کر لی ۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی فوری طور بند کی جائے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل معاملے کا نوٹس لے۔ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے اور روہنگیا مسلمانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے خطاب میں کہا کہ روہنگیا کا مسئلہ انسانیت کیلئے شرمناک ہے۔ مسلمانوں کو جانوروں کی طرح ذبح کیا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں میانمار حکومت شامل ہے۔ایک قرار داد نہیں بلکہ عملی اقدامات بھی کرنا ہونگے۔ میانمار میں مظالم پر عالمی برادری خاموش بیٹھی ہے۔ دنیا مسلمانوں کے معاملات میں خاموش ہو جاتی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ فوری طور پراو آئی سی کا ایک نکاتی ایجنڈا اجلاس طلب کیا جانے جس پر صرف روہنگیا مسلمانوں کے مسائل پر بات ہو۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میانمار کی صورتحال پر جینیوا میں کچھ نہیں کہا گیا۔

 

شیئر: