Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک، ہند کشیدگی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،خرم دستگیر

اسلام آباد...وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کے خاطر خواہ ترقی نہ کرنے کی وجہ سیاسی اور جغرافیائی اختلافات ہیں۔ پاک ہند کشیدگی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔مسائل کا حل مذاکرات سے نکلا جا سکتا ہے ۔ مسئلہ کشمیر حل کرکے بہتری کی طرف بڑھا جاسکتا ۔اسلام آبادمیں سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے الزام لگایا کہ پیک کے روٹ پر دہشت گردی میںہند ملوث ہے۔ ہندستانی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس کا ثبوت ہے۔ہند کو خطے کے امن کا مکمل ضامن کہنا بالکل غلط ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔ چین کو بھی خطے میں محدود کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پاک چین تعاون کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ علاقائی ترقی کے لئے ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ کی پالیسی کو کئی ممالک نے قبول نہیں کیا۔ اس پالیسی میں متعدد اسٹریٹجک غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔علاقائی امن کیلئے پاکستانی کردار اور قربانیوں کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

 

شیئر: