Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی شعبدہ باز کو 8ماہ کی جیل

چیشائر....  چیشائر کے نواحی علاقے ویلنگٹن کے رہنے والے پولش نژاد شعبدہ باز کو 8ماہ کیلئے جیل بھیجدیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاول زیٹووسکی نامی شعبدہ باز ایم 6نامی مصروف شاہراہ پر 117میل فی گھنٹے کی رفتار سے موٹر بائیک چلاتے ہوئے  پولیس اہلکاروں کی نگاہ میں آگیا جنہوں نے اسکی تصویر اتار لی اور پھر اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔ حکام سے بات کرتے ہوئے پاول نے جو بنیادی  طور پر گاڑیاں رنگنے کا کام کرتا ہے یہ بتایا کہ اسے ایسے شعبدے دکھانے میں مزہ آتا ہے اور جب پولیس والوں نے اسکی تصویر اتاری تو وہ اسی قسم کی شعبدہ بازی کی مشق کررہا تھا۔ اسے ٹرینٹ کراؤن کورٹ نے  سزا سنائی اور جیل بھیجدیا۔

شیئر: