Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو میں زلزلے سے مرنیوالے 260ہوگئے

میکسیکو سٹی…میکسیکو میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، 7.1 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے۔ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکام نے 260 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ میکسیکو سٹی کے نواحی علاقے میں خوفناک زلزلے نے درجنوں رہائشی عمارتوں، سپر مارکیٹس، فیکٹریوں کو سیکنڈوں میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔مقامی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔زلزلے سے متاثر میکسیکوسٹی کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔شہر میں عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔32 سال قبل 1985 میں اسی مقام پر آنے والے زلزلے میں 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

شیئر: