Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردوں سے منسلک 3 لاکھ ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

 واشنگٹن …سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دہشتگردوں سے منسلک  3 لاکھ اکاؤنٹ بند کر د ئیے۔ٹوئٹرنے اپنی ویب سائٹ کے ایک ٹول کو مزید بہتر کیا ہے جس نے عالمی سطح پر دہشتگردوں یا ان سے منسلک 3 لاکھ اکاؤنٹ بند کرنے میں مدد فراہم کی۔ٹوئٹر نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر سے حکومتوں کی جانب سے دیے جانے والے ڈیٹا میں اضافہ ہورہا ہے۔انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں اس نئے ٹول کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں پیغامات کو پڑھنا نا ممکن عمل ہے۔ٹوئٹر کے پوری دنیا میں 32 کروڑ 80 لاکھ صارفین موجودہ ہیں ۔تقریباً 6 کروڑ 80 لاکھ صارفین ا مریکہ میں موجود ہیں۔فیس بک اور یو ٹیوب کے ساتھ ٹوئٹر بھی ایسا ٹول بنا رہا ہے جس کی مدد سے فوری طور پر پریشان کن مواد کی نشاندہی کی جاسکے گی اور اسے بند کیا جاسکے گا۔ٹوئٹر نے رواں برس ایسے 75 فیصد اکاؤنٹ بلاک کئے جن کی نشاندہی پیغام پہنچانے سے پہلے کی گئی۔گزشتہ برس ٹوئٹر نے یورپی ممالک سے معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق وہ نسل پرستی اور اشتعال انگیز مواد پر رپورٹ کی صورت میں 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے اس مواد کو ختم کر دے گا۔

شیئر: