Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردگان کی حسینہ سے ملاقات

نیویارک … ترک صدر رجب طیب اردوگان اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ روہنگیا پناہ گزینوں کا مسئلہ زیر بحث آیا۔ اردوگان نے میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر آواز بلند کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کی نسل کشی قرار دیا ۔ انہوں نے یہ معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ اردوگان اب تک 20 عالمی رہنمائوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں روہنگیا پناہ گزینوں کا مسئلہ اٹھاچکے ہیں۔ ترکی اب تک ہزاروں ٹن امدادی سامان بھی بنگلہ دیش بھیج چکا ہے۔

شیئر: