Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد

اسلام آباد... قومی احتساب بیورو لاہور کی ٹیم عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے گرفتاری کا سمن لے کر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر پہنچ گئی۔ وزیر خزانہ کے گھر پر عدالتی سمن دکھائے اور ورانٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے ملازمین نے ورانٹ گرفتاری وصول کر لئے ۔ اسحاق ڈار کو 25 ستمبر کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں عدم حاضری پر اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ دریں اثناء نیب کی جانب سے تمام بنکوں، ڈیو لپمنٹ اتھارٹیز اور کمشنرز کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ۔ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے ۔ ان کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد کی قرقی کی کارروائی شروع کر دی گئی ۔ 

 

شیئر: