Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 4دہشتگردوں کو سزا ئے موت کی توثیق

راولپنڈی.. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالت سے سزا یافتہ 4دہشتگردوں کو سزا ئے موت کی توثیق کر دی۔دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور سپاہیوں کو ذبح کرنے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے ٹرائل کے بعد سزائے موت سنائی تھی۔ چاروں مجرم، دہشتگردی، اغواءبرائے تاوان فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں جرائم کا اعتراف کیا تھا، مجموعی طور پر دہشتگردوں نے 21افراد کو قتل کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔

 

شیئر: