Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :عمارت میں آتشزدگی، 6 افراد زخمی

 پھنسے ہوئے افراد کو اسنارکل کے ذریعے نکالا گیا ، شہری دفاع

 

جدہ ( ارسلان ہاشمی)محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے شہر کے شمالی علاقے کے ایک فلیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ۔ آتشزدگی سے 6 افراد زخمی ہوئے ۔ شہر ی دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فائربریگیڈ کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی کہ ایک 2 منزلہ عمارت کی دوسری منزل کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں جنہوں نے سب سے پہلے عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنا شروع کیا جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں ۔ فائر فائٹرز کی دوسری ٹیم نے متاثرہ عمارت سے دھواں نکالنے کےلئے کارروائی کی تاکہ پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکالا جاسکے ۔ اہلکاروں نے فائر بریگیڈ کی خصوصی سیڑھیاں استعمال کیں جن کے ذریعے لوگوں کو متاثرہ عمارت سے نکالا گیا ۔ عمارت میں 20 افراد موجود تھے جن میں سے 4 خواتین ایک بچہ اور ایک مرد کو معمولی طور پر زخم آئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ آتشزدگی پر جلد ہی قابو پالیا گیا ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جس کے بارے میں متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں ۔ 
 

شیئر: