Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینجلو میتھیوز ٹیم سے آوٹ،سری لنکا کو بڑا دھچکا

کولمبو :سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راونڈر اینجلو میتھیوز پاکستان کے خلاف یو اے ای میں ہو نے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔بدھ کو اس حوالے سے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ میتھیوز ایک مرتبہ پھر ان فٹ ہو گئے ہیں اور انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہو نگے۔ سیریز کے لئے تربیتی سیشن کے دوران وہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے۔ اینجلو میتھیوز نے گزشتہ12ماہ کا بیشتر حصہ گراونڈ کے بجائے باہر گزارا ہے اور انجریز کے حوالے سے یہ سال ان کے کیریئر کا سب سے مشکل سال ثابت ہوا ۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں زخمی ہو نے کے بعد زمبابوے کے خلاف بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ اس کے بعد دورہ جنوبی افریقہ میں بھی ہیمسٹرنگ انجری سے دوچار ہوئے اور اسی کے نتیجے میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز بھی نہیں کھیل پائے۔پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ان کا اس طرح زخمی ہونا ٹیم کے لئے بڑا دھچکا ہے ۔ سری لنکا ٹیم ان دنوں مسلسل ناکامیوں سے دوچار ہو رہی ہے ۔ بنگلہ دیش کے خلاف      ہوم ٹیسٹ ہارنے کے بعد ہند کے خلاف بھی بری طرح ہزیمت کا شکار ہو گئی تھی۔

شیئر: