Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس آر ایم جی نے بلومبرگ عربی ٹی وی اور ریڈیو چینل کے اجراءکا معاہدہ کرلیا

ریاض..... سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ (ایس آر ایم جی) نے بلومبرگ عربی ٹی وی ،ریڈیو چینل ، بلومبرگ بزنس ویک میگزین، بلومبرگ ڈیجیٹل اپیلی کیشن کے اجراءکا معاہدہ کر لیا۔ ایس آر ایم جی اس مقصد کیلئے اجازت نامہ حاصل کریگا۔ سالانہ 33.75ملین ریال (90لاکھ ڈالر( میں معاہدہ طے پایا ہے۔ بلومبرگ نے ایس آر ایم جی کو 10برس کا ٹھیکہ دیا ہے۔ عرب دنیا میں 10برس تک سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ ہی مالی معلومات ، ابلاغی خدمات اور خبروں کے باب میں بلومبرگ کی نمائندگی کرے گا۔ کمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ معاہدے کے مالی اثرات سال رواں کی چوتھی سہ ماہی میں نظر آئیں گے۔ عربی بلومبرگ ڈیجیٹل اپیلی کیشن کے توسط سے دنیا بھر میں عربی سمجھنے والوں کو مالیاتی دنیا کی خبریں ، تجزیے ، تبصرے،کمپنیوں ، بازاروں ، اقتصادی سرگرمیوں اور مشرق وسطیٰ کی پالیسیوں سے مطلع کرے گا۔ بلومبرگ کمپنی ایل بی کے بانی مائیکل آر بلومبرگ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ اقتصادی لحاظ سے اہم اور متنوع حیثیت کا مالک ہے۔ ایس آر ایم جی کی بدولت ہمیں بین الاقوامی مالیاتی و تجارتی شعوبوں میں دقیق ترین تصورات پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ معاہدہ پر دستخط کے بعد گروپ کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان آل سعود نے کہا کہ ہمیں بلومبرگ کے ساتھ شراکت پر بے حد خوشی ہے۔ اس کی بدولت مشرق وسطیٰ کی ابلاغی دنیا میں ہماری پوزیشن مضبوط ہو گی۔ سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ جنرل شراکتی کمپنی ہے۔ 1987ءمیں قائم ہوئی تھی۔ 

شیئر: