Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم معاوضہ اداکاراوں کیساتھ ناانصافی ہے،ادیتی حیدری

بالی وڈ کی آنے والی فلم’ ’بھومی‘ ‘ریلیز کےلئے تیار ہے۔ مرکزی کاسٹ ان دنوں فلم کی تشہیر میں مصروف ہے۔فلم کی کہانی ایک والد کی جانب سے اپنی بیٹی کے حقوق اور محبت کے لئے لڑی جانے والی جنگ کے ارد گرد گھومتی ہے۔دوسرے معنوں میں فلم کی کہانی خواتین کے حقوق پر مبنی ہے۔اس فلم کو رواں برس ریلیز ہونے والی روینہ ٹنڈن کی ’ماتر‘ اور سری دیوی کی ’موم‘ کے بعد بیٹیوں کے حقوق کے لئے سب سے بہترین فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ ’بھومی‘ زیادہ کامیاب فلم ثابت ہوگی۔”بھومی“ میں 30 سالہ اداکارہ ادیتی راو¿ حیدری مرکزی کردار میں سنجے دت کی بیٹی کے روپ میں نظر آئیں گی۔فلم کی تشہیر کے دوران میڈیاسے بات چیت میںادیتی راو¿ حیدری نے کہا کہ بالی وڈ میں مرد اور خواتین اداکاراو¿ں کے معاوضوں میں فرق ناانصافی ہے ۔اس فرق کو ختم کرنے کے لئے مرد اداکاروں کی جانب سے بات کرنا ضروری ہے۔انہوں نے اپنی اداکاری اور ٹیلنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے ٹیلنٹ کی وجہ سے فلموں میں کاسٹ کیا جاتا ہے۔ ان کے لئے ہیرو یا کوئی اور سفارش نہیں کرتا ۔ یاد رہے کہ فلم ’بھومی‘ 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
 
 
 
 
 

شیئر: