Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجربات نہیں کئے تو پھر کیا جیئے، صدف کنول

ماڈلنگ کی دنیا میں شہرت کی بلندی کوچھونے والی ماڈل صدف کنول نے اداکاری کے میدان میں بھی خوب زور آزمائی کی جب کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم نامعلوم افراد ٹو میں آئٹم سانگ بھی پرفارم کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ زندگی میں تجربات نہیں کئے تو پھر کیا جیئے۔ ماڈلنگ ہمیشہ میری پہلی ترجیح اور پسند رہے گی۔فلم ”بالو ماہی“ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ مجھے عام روٹین سے ہٹ کر کام کرنے کا موقع ملا جوکہ کافی پرلطف رہا۔اس فلم کے بعد مجھے ہدایت کار نبیل قریشی نے فلم میں آئٹم سانگ کی پیش کش کی جس کی میں نے ہامی بھرلی کیونکہ مجھے اس میں کوئی حرج محسوس نہیں ہوا۔ صدف کنول نے رواں سال فلم بالو ماہی سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا جب کہ ان کے آئٹم سانگ پر ملے جلے تاثرات ملے۔صدف نے کہا کہ آج کل ہر کوئی ہر چیز کے بارے میں رائے رکھتا ہے جو کہ ہرگز ب±ری بات نہیں لیکن رائے کا اظہار صرف بحث کی غرض سے نہ ہو۔اگر دوبارہ آئٹم سانگ کی آفر ہوئی تو ایک بار پھر کرونگی کیونکہ ڈانس بھی ایک فن ہے اور لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری وہ واحد صنعت ہے جس نے بے حد تیزی سے ترقی کی۔ ایسی ترقی میں فلم انڈسٹری کیلئے بھی دیکھتی ہوں لیکن ایسا جب ہی ممکن ہے جب ہمارے فلمساز تقلید کرنے کے بجائے اصل کہانیاں سامنے لائیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: