Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ٹومب ریڈر“کی جھلکیاں جاری

2001اور2003میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی انجلیناجولی کی بلاک بسٹرہالی وڈ ایکشن ایڈونچر فلم سیریز”لارا کرافٹ:ٹومب ریڈر“واپسی کے لئے تیار ہے ۔ ”ٹومب ریڈر“کی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ فلم آئندہ سال 16مارچ کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی-ہدایتکاررووَر اوٹاونگ کی یہ فلم 2013کی وڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کے مرکزی کردار میں انجلینا جولی کے بجائے اداکاری ایلیسیاویکینڈر دکھائی دیںگی جبکہ فلم میں کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔گیری باربر اور گراہم کنگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بار سے ایک مہم جو خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے لا پتہ باپ کی تلاش کیلئے لا تعداد خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ، اس خطرناک ایڈونچر کے دوران یہ خاتون کئی پوشیدہ رازوں پر سے پردہ اٹھاتی ہے جو مرحلہ وار اسے اپنے باپ کے قریب پہنچادیتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹومب ریڈر سیریز کی فلموں میں اداکارہ اینجلینا جولی لارا کرافٹ کے روپ میںپیش ہوئیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: