Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایما اسٹون کو نئے روپ میں پہچاننا مشکل

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ ایما اسٹون کا ایک نیا روپ سامنے آیاہے۔ فلمی اداکارہ کو پہچاننا خاصا مشکل ہوگیاہے۔ ہالی وڈ اداکارہ ایما اسٹون نے وزن بڑھالیا ہے۔ دبلی پتلی نازک سی دکھنے والی ایما اب خاصی فربہہ جسم اور چوڑے سے چہرے کےساتھ سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایما اسٹون نے اپنی نئی ہالی وڈ فلم”بیٹل آف دی سیکسز“ کیلئے وزن میں اضافہ کیا ہے جس میں وہ سابق امریکی ٹینس کھلاڑی بیلیجن کنگ کا حقیقی کردار پیش کررہی ہیں۔کردار کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے ایما نے اپنے وزن میں پورے 15 پاونڈ کا اضافہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہالی ووڈ ہیروئن ایما اسٹون2017 کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراوں میں سرفہرست ہیں۔
 
 

شیئر: