Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کا ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج تحسین

دنیا کی سب سے مشہور سرچ انجن کمپنی گوگل نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ گوگل کی جانب سےڈوڈل کے ذریعے پاکستانی لیجنڈ گلوکارہ کو ان کی91 ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیاجارہاہے۔پاکستانی وقت کے مطابق12 بجتے ہی گوگل ڈوڈل پر نورجہاں کی تصویر عیاں ہوگئی ہے۔ گوگل ڈوڈل میں نورجہاں اپنے انداز میں مائیک تھامے گلوکاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ملکہ ترنم نورجہاں17برس قبل دار فانی کوچ کرچکی ہیں۔ آج بھی ان کے گائے ہوئے گیت لازوال شہرت کے حامل ہیں۔
 

شیئر: