Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹورولا جی 5 ایس پلس کے پری آرڈرز شروع

موٹرولا کمپنی نے نئے اسمارٹ فون موٹو جی 5 ایپ پلس کے پری آرڈرز لینا شروع کر دیئے ہیں۔ یہ فون دراصل موٹو جی 5 ایس کا ہی اپ ڈیٹڈ ورژن ہے۔ اس اسمارٹ فون میں میں 5.5 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اسکا ریم 4 جی بی کا ہے۔ اس میں فرنٹ فنگر پرنٹ سکینر بھی موجود ہے۔کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے شامل ہیں۔ پری آرڈرز کے لئے فون کی قیمت 299 ڈالر ہے جبکہ بعد میں اس کی قیمت 279 ڈالر تک بڑھا دی جائے گی۔ فون کو موٹورولا کی آفیشل ویب سائٹ سے آرڈر کیا جا سکتا ہے۔ فون کو 29 ستمبر کو فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: