Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط میں سعودی یوم الوطنی

خمیس مشیط(جی ایس ایوب)سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ عسیر کے سیکریٹری جنرل خالد شاہد بٹ کی رہائش پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی مسلم لیگ ن عسیر کے صدر خرم بٹ تھے۔ ان کے ہمراہ نائب صدر جاوید چوہدری ، سیکریٹری جنرل محمد افضل بٹ ، ڈپٹی سیکریٹری محمد اصغر، رانا محمد یوسف، شبیر شاہ اور سینیئر نائب صدر شاہد بٹ تھے۔ مقررین نے سعودی حکومت اور عوام کو یوم الوطنی کی مبارک باد دی۔ مملکت کی سلامتی اور استحکام کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ پاک سعودی مثالی تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا۔ تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔ 

شیئر: