Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

لاہور:اسپاٹ فکسنگ کیس میں6 ماہ کی پابندی کے بعد فاسٹ بولر محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہو گئی۔ وہ قائد اعظم ٹرافی میں پاکستان واپڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں واپڈا کی ٹیم لاہور بلیوز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ میچ سے قبل فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہاکہ آج کے دن کا بڑی شدت سے انتظار تھا اور مجھے تو ایسا لگ رہا ہے کہ 6برس کے بعد کرکٹ میں واپسی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کامیاب بولر بن کر قومی ٹیم میں واپسی کا ہدف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری کوشش ہے کہ اپنی فارم اور فٹنس بر قرار رکھوں تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکلات کا شکار نہ ہو۔

شیئر: