Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد لطیف کیس کا تفصیلی فیصلہ آئندہ ہفتے

لاہور:اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل خالد لطیف کیس کا تفصیلی فیصلہ اگلے ہفتے سنائے گا۔اینٹی کرپشن ٹریبونل نے خالد لطیف کیس کا مختصر فیصلہ 20 ستمبر کو سنایا تھا، جس میں خالد لطیف کو 5سال کی پابندی اور 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاتھا۔تفصیلی فیصلے کے بعد فریقین کواپیل کا حق ہو گا۔اس سے قبل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے کہا کہ پی سی بی ٹریبونل نے جو فیصلہ دیا اسے اس کا اختیار ہی نہیں ۔ پی سی بی کے کوڈ میں مختصر فیصلے کی کوئی گنجائش نہیں، فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹریبونل غیر جانبدار نہیں۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ الزامات کو ثابت کرنا پی سی بی کا کام ہے اور اس حوالے سے فیصلہ دینا ٹریبونل کے دائرہ اختیار میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف خالد لطیف کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے۔

شیئر: