Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عماد وسیم پر غیر ملکی خاتون کا الزام

لاہور: پاکستانی کرکٹر کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔ ایک غیر ملکی خاتون نے قومی ٹیم کے نوجوان کرکٹر عماد وسیم پر دھوکا دہی اور جھانسہ دینے کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے الزام عائد کیا کہ عماد وسیم نے مجھے شادی کا جھانسہ دے کر دھوکا دیا۔ افغان خاتون کی عماد وسیم کے ساتھ تصاویر اور گفتگو نجی ٹی وی چینل کو موصول ہو گئی ہے۔دوسری جانب نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی تصویریں چل رہی ہیں جو فوٹو شاپ کی مدد سے تیارشدہ ہیں تاہم انہوں نے تسلی بخش جواب دئیے بغیر اپنا رابطہ نمبر بند کر دیا۔

شیئر: