Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر اکمل پر 3میچوں کی پابندی، 10لاکھ رو پے جرمانہ

 
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھرسے تنازع کے معاملے پر مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل پر 3 میچز کی پابندی لگاتے ہوئے10 لاکھ رو پے جرمانہ بھی عائد کردیا۔عمر اکمل نے قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات عائد کیے تھے تاہم کوچ نے ان کے الزامات کی تردید کی تھی ۔ پاکستان کرکٹ نے اس معاملے کی چھان بین کےلئے کمیٹی قائم کی تھی عمر اکمل کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے لیکن وہ اپنے جواب سے کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کمیٹی کے مطابق عمر اکمل کو قصور وار قرار دے دیا ہے اور ان پر 3 میچز کی پابندی لگاتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔پی سی بی کمیٹی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے انہیں 2 مہینے تک غیر ملکی لیگ کا این او سی بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھاری دل کے ساتھ پابندی اور جرمانہ عائد کرنا پڑا، پرامید ہوں کہ اس سے مثال قائم ہوگی تمام کرکٹرز کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوگا۔

شیئر: