Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریمیئر فٹبال لیگ ، چیلسی کو مانچسٹر سٹی نے 0-1سے ہرا دیا

 
لندن:پریمئیر فٹ بال لیگ میں دفاعی چیمپیئن چیلسی کو مانچسٹر سٹی کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست ہوگئی۔ انگلش لیگ میں تمام ٹیمیں ٹرافی پر قبضہ جمانے کےلئے خوب جان مارنے میں مصروف ہیں۔سٹیمفورڈ برج میں چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان گھمسان کا رن پڑا۔ اسٹار کھلاڑی الویرو مراٹا پہلے ہاف میں زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے،جس کے بعد میزبان ٹیم دباو میں آگئی۔ 67 ویں منٹ میں ڈی بروئن نے مانچسٹر سٹی کی جانب سے گول داغ دیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔ فاتح سائیڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔ 

شیئر: