Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا رشید احمد بٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

 
جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
پہلے رشید احمد بٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہانکو الیون نے کھوکھر لائنز کو 23رنز سے شکست دے دی۔ روفی احمد فائنل کے مین آف دی میچ رہے۔فائنل میچ میں ہانکو الیون نے 23رنز سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں پر 225رنز بنائے جس میں فیصل شاہ نے 67، طاہر خواجہ نے 62، روفی احمد نے 43رنز بنائے۔ کھوکھر لائنز کی جانب سے افراسیاب نے 3اور خلیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کھوکھر لائنز کے خلیل نے سنچری بنائی جس میں 122رنز شامل تھے جو ٹیم کو میچ نہ جتوا سکے۔ ذیشان نے 19، عثمان ملک نے 16رنز بنائے۔ کھوکھر لائنز 5وکٹوں پر 202رنز بناسکی اور 23رنز کی کمی سے میچ ہار گئی۔ روفی احمد نے 3، فراست آفریدی اور نبی گل خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
فائنل میچ کے بعد ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی الشیخ محمد سعید ابو ملحہ تھے ان کے ہمراہ محمد ظافر الشہرانی، یہاب محمد الرفعی، سعید فارس سعید الشہرانی، خالد بن عبدالرحمان الشہرانی ، سعد القحطانی ،معروف سماجی شخصیت اور پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے صدر فاروق بٹ ، معروف بزنس مین محمد اسد، ڈاکٹر غلام عباس ملک، قربان علی بھٹی، سید صوبیدار شاہ، چوہدری ذوالفقار العمودی، اسحاق چوہدری آف ربیع ، فاروق خان، جاوید خان ، انجینیئر احسن ریاض آف آسٹریلیا، رانا محمد یوسف آف آدفا کمپنی ، بزنس مین خالد مہد ، بزنس مین ملک محمد ریاض، اویس اور سید عاصم حسین شاہ اوردیگر شامل تھے۔ تقریب تقسیم انعامات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محمد افضل نے سعادت حاصل کی۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض احسن وحید نے ادا کئے۔ عسیر کرکٹ لیگ کے چیئرمین اصغر خان نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی الشیخ محمد سعید ابو ملحہ او ردیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا آج کا دن انتہائی خوشی کا دن ہے۔ گراونڈ کو سعودی پرچموں سے سجایا گیا۔ پاکستان کو سعودی عرب کی دوستی پر فخر ہے۔ سعودی عرب ہمارا بڑا بھائی ہے۔ سعودی عرب کی سلامتی کے لئے ہر پاکستانی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے عسیر کرکٹ لیگ کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور تمام عہدیداروں کے بھر پور تعاون کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہو ںنے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہمارے ہردلعزیز بزرگ ساتھی رشید احمد بٹ سے منسوب کیا گیا ہے۔ عسیر ریجن میں ان کی خدمات یادگارہیں وہ کینیڈا شفٹ ہو چکے ہیں لیکن ریجن آج بھی ان کی خدمات کو یاد رکھے ہوئے ہے۔ وہ کرکٹ کے فروغ کیلئے آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔ ان کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہو ںنے تمام دوستوں کو محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں مالی تعاون پر سب کا شکریہ ادا کیا ۔ہانکو الیون کو جیت پر مبارکباد دی۔ عسیر کرکٹ لیگ کے چیف ایگزیکٹیو ریاض چوہدری نے ہانکو الیون کو مبارکباد دی او رکھوکھر لائنز کے کھیل کی تعریف کی۔ الشیخ محمد سعید ابو ملحہ اور دیگر مہمانو ںکی آمد پر اظہار مسرت کیا اور کرکٹ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عسیر کرکٹ لیگ کے نئے چیئرمین اصغر خان کی قیادت میں احسن طریقے سے امور انجام دے گی۔ عبدالصبور بٹ ، شوکت علی شاد، صغیر حسین ، محمد افضل ، احسن وحید، جاویدملک، فراست اللہ آفریدی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ الشیخ محمد سعید ابو ملحہ اظہار خیال کیلئے اسٹیج پر آئے تو حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے جس عقیدت اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے سب کا ممنون ہوں۔پاکستان اور پاکستانی ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ہے او ررہے گا۔ کھیل دیکھ کر خوشی ہوئی جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ عسیر کرکٹ لیگ کو گراونڈ کیلئے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عبدالصبور بٹ نے سعودی نیشنل ڈے کے حوالے سے نغمہ سنایا جسے بے حد سراہا گیا۔ 
آخر میں تقسیم ا نعامات کا انتظام کیا گیا جس میں سب سے پہلے بہترین بلے باز کا ایوارڈ کھوکھر الیون کے ناگر اقبال نے حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین آل راونڈرکا ایوارڈ فرینڈ ز الیون کے محمد فہد نے حاصل کیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 276رنز اور 9وکٹیں حاصل کیں۔ بہترین بولر فرینڈز الیون کے عریش قرار پائے انہوں نے 15وکٹیں حاصل کیں۔ قربان علی بھٹی اور سید صوبیدار شاہ نے کھلاڑیوں کو نقد انعامات دیئے۔ 
 

شیئر: