Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک اسٹالینز اور پیپسی مدینہ فائنل میں پہنچ گئیں

مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کھیلے جانیوالے سمر کیمپ 2017ءکے سیمی فائنلز میں پاک اسٹالینز نے سعودی اوجر کی ٹیم اور پیپسی مدینہ نے اسکائی وارز کی ٹیم کو شکست د ی، سمر کیمپ 2017ءکرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ پہلے سیمی فائنل میں پاک اسٹالینز اور سعودی اوجر آمنے سامنے تھیں، پاک اسٹالینز فاتح رہی۔ پاک اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور ز میں صرف 4وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے۔ معراج نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 31گیندوں پر 5چوکے اور 2چھکوں کی مدد سے 58رنز بنائے۔ حماد نے 46گیندوں پر 50رنز بنائے۔ سعودی اوجر کی طرف سے راشد سینیئر نے 2، راشد جونیئر نے ایک اور آفتاب نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ جواب میں سعودی اوجر کی ٹیم ایک اچھی کوشش کے باوجود مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور 8رنز سے سیمی فائنل ہار گئی۔ سعودی اوجر کی طرف سے نوجوان بیٹسمین ہارون نے 58رنز کی اننگز کھیلی جبکہ 40رنز کے ساتھ واحد دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ ناٹ آوٹ رہے۔ ہارون نے اپنی 58رنز کی اننگز میں 7چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ 
دوسرے سیمی فائنل میں پیپسی مدینہ نے اسکائی وارز کو زیر کرتے ہوئے فائنک کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا۔ اسکائی وارز نے پہلے بیٹنگ کی اور اپنے مدمقابل کو 149رنز کا ہدف دیا۔ مبشر نے 34گیندوں پر 42رنز بنائے۔بیٹنگ میں سرفہرست رہے۔ 36رنز کے ساتھ رضوان دوسرے نمبر پر رہے۔ پیپسی مدینہ کی طرف سے عارف نے 3، آصف نے 2اور عابد نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پیپسی مدینہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ذاکر نے سب سے زیادہ 54رنز بنائے انہوں نے 34گیندیں کھیلیں اور 10چوکے بھی لگائے۔ شاہ نواز نے بھی 34گیندیں کھیل کر 9چوکوں کی مدد سے 53رنز بنائے۔ اس کے علاوہ عمار نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 22رنز بنائے۔ پہلے سیمی فائنل میں آصف اور توصیف نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ دوسرے سیمی فائنل کو فیاض چوہان اور محمد افضل نے سپروائز کیا۔ 

شیئر: