Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹس ”ذاتی ملکیت“ سے زیادہ اہم ہیں، ماہرین

ایسٹونیا ..... ایسٹونیا کی وزارت اقتصادیات نے برسوں کے غوروخوض کے بعد مصنوعی ذہانت اور روبوٹس وغیرہ کو قانونی حیثیت دینے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ اگر اس قسم کا قانون بن گیا تو روبوٹس صرف روبوٹس نہیں رہیں گے بلکہ انہیں روبوٹ ایجنٹ کہا جائیگا اور جب وہ ایجنٹ بن جائیں گے تو کسی فرد واحد کی ملکیت نہیں رہ سکیں گے۔ اس حوالے سے قانون سازی ابھی باقی ہے۔ روبوٹس کو ایجنٹ کی حیثیت دینے والے قانون کے حامیوں کا کہناہے کہ اگر ایسا ہوگیا تو مصنوعی ذہانت سے کنٹرول ہونے والی کسی بھی مشینری سے سرزد ہونے والا کوئی بھی حادثہ مبہم نہیں رہیگا اوراس میں حادثے کا سبب بننے والے افراد یا چیزوں کا واضح طور پر تعین ممکن ہوسکے گا۔ یعنی سانحہ یا حادثے کا ذمہ دار کون ہے قانون بننے کے بعد روبوٹس کی اپنی انفرادی قانونی شخصیت ہوگی اور انہیں اسی طرح دیکھا جائیگا جس طرح کسی کارپوریشن یا ادارے کو دیکھا جاتا ہے۔

شیئر: