Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیموجیز ٹیلر سوئفٹ کی مداحوں کیلئے موبائل ایپ

 
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ یوں تو اپنی گلوکاری کے باعث بے پناہ شہرت کی مالک ہیں ۔ سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر بھی ٹیلر سوئفٹ کے لاکھوں مداح ہیں ۔ حال ہی میں ٹیلر نے اپنے مداحوں کیلئے ذاتی سماجی رابطے کا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کیا ہے 'ٹیموجیز' نامی ٹیلر سوئفٹ کی ذاتی ایپلیکیشن ہے جہاں ان کے مداح اپنی من پسند گلوکارہ سے بات کرسکتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ ایپ جوائن کرنےوالے ٹیلر ہی کے دیگر مداحوں سے آپس میں روابط رکھ سکیں گے۔ یہ نئی ایپ دیگر سماجی رابطوں کی طرح عام دستیاب ہوگی۔ ایپلی کیشنز کی دنیا میں ٹیلر کی نئی موبائل ایپ رواں برس پیش کردی جائے گی۔
 
 

شیئر: