Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی اور امر یکہ اختلافات ختم کریں، نیٹو سربراہ

 برسلز.... نیٹو نے کہا ہے کہ امریکہ اور ترکی کو اپنے اختلافات دور کرنے کی ضرورت ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے برسلز میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان دونوں نیٹو رکن ممالک کو مذکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ استنبول میں امریکی قو نصلیٹ کے ایک اہلکار کی فتح اللہ گولن سے روابط کے الزام میں گرفتاری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہیں۔امریکہ اور ترکی نے ویزا سروسز معطل کردی ہیں۔ دریں اثناءامریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ حالیہ کشیدہ صورتحال جلد ختم ہوجائے گی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیھترناورٹ کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ امریکی تناﺅ کی صورتحال جلد ختم ہوجائےگی۔ امریکی وزیرخارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

شیئر: