Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدرسہ الامیر فیصل بن سعد کی شاندار کامیابی

اساتذہ و طلباء کے لئے انعامات ، مولانا عبدالمالک مجاہد کی تحسین
ریاض (جاوید اقبال) مدرسہ الامیر فیصل بن سعد حلقات تحفیظ القرآن کو گزشتہ رات منطقہ وسطیٰ کے مدارس کی سالانہ اختتامی تقریب میں متعدد انعامات سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی المکنون انجمن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ ابراہیم الھدلق نے اپنے خطاب میں مدرسہ کے نائب سرپرست مولانا عبدالمالک مجاہد کی مساعی کو سراہا اور واضح کیا کہ یہ ادارہ ریاض کے حفظ قرآن کے بہترین مدارس میں سے ایک ہے۔ اس مدرسے کو دوسرے انعام مبلغ 15ہزار ریال اور تعریفی سند کا حقدار قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں مدرسے کے صدر مدرس قاری اسعد اقبال کو بہترین مدرس کی سند اور 8طلباءکو 500سے 800ریال تک کے انعامات دیئے گئے۔ بعدازاں اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے مولانا عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ وہ گزشتہ 12برس سے حفظ قرآن کے اس ادارے سے وابستہ ہیں اور ان کے زیر نگرانی مدرسہ ہمیشہ ہی مختلف انعامات حاصل کرتا رہا ہے۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا عالم اسلام کی مسلسل سرپرستی کرنے پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحفیظ قرآن کے لئے قائم کئے گئے مراکز میں انتہائی قابل ستائش دینی کام ہو رہا ہے۔ 

شیئر: