Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈس فورم اینڈ سوشل کلچرل کی جانب سے ڈاکٹر ارم کو الوداعیہ

سعودی عرب کی طرح کینیڈا میں بھی فلاحی خدمات جاری رکھنے کی توقعات
ریاض ( ذکاء اللہ محسن) انڈس فورم اینڈ سوشل کلچرل فورم کی جانب سے معروف پاکستانی ڈاکٹر ارم قلبانی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا،جس میں سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ،گروپ کیپٹن ارشد مختار اور کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ شروعات میں انڈس فورم اینڈ سوشل کلچرل فورم کی جانب سے اسداللہ جتھیال نے کہا کہ ارم قلبانی ان کا فخر ہیں۔انہوں نے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر انسانیت کی خدمت کی ہے،غلام قادر ملاح کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ارم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اردو لٹریچر کے ساتھ ساتھ ان کو سندھی لٹریچر پر بھی عبور ہے۔ دعا ہے کہ کینیڈا میں بھی جاکر لوگوں کی بہتر انداز میں خدمت کریں گی، راشد محمود بٹ کا کہنا تھا کہ اہل ریاض کی یہ خوش قسمتی ہے کہ اس کو ڈاکٹر ارم کی صورت میں ایک بیٹی اور بہن ملی انہوں نے ہر پلیٹ فارم۔پر پاکستان اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔تصدق گیلانی نے کہا کہ ڈاکٹر ارم جیسے لوگ جہاں بھی ہونگے وہ لوگوں کی خدمت کرکے انسانیت کو فروغ دیتے رہیں گے، ڈاکٹر غلام۔مصطفی میمن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ارم جب ہمارے خاندان کا حصہ نہیں تھیں تب بھی ان کی سادہ لوح طبعیت کا سحر سب کو اپنی طرف راغب کرتا تھا جب یہ ہمارے خاندان کا حصہ بنیں تو انہوں نے ہمارے درمیان آکر خوشیوں کے نئے دریچے کھولے اور محبتوں کو ترویج دی ۔ڈاکٹر منصور میمن کا کہنا تھا کہ چونکہ میں یہاں ابھی سعودیہ میں ہی مقیم ہوں اس لئے ڈاکٹر ارم کا یہاں آنا جانا لگا رہے گا ۔ ڈاکٹر ارم قلبانی کا کہنا تھا کہ جب وہ سعودی عرب آئیں تو ان کو بے پناہ پیار ملا، اور یہاں آکر علم ہوا کہ رشتے اعتماد اور احساس کے ہوتے ہیں۔ ایمبیسی کے ہر آفیسر نے دلجمی سے ان کا ساتھ دیا۔ تقریب میں ڈاکٹر صائمہ میمن، حنا مصطفی، ذیشان قاضی، اسحاق سموں، نثار سموجو، رشید سرکی، امیر رند نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں انڈس فورم۔اینڈ سوشل کلچرل فورم کی جانب سے ڈاکٹر ارم قلبانی کو یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا۔

شیئر: