Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کی تیاری کی جائے،زرداری

لاہور...سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کو آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کا کوئی نظریہ اور منشور نہیں۔انہیں اپنے عوامی منشور سے شکست دیں گے۔موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی اعتبار سے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ۔بلاول ہاوس لاہور میں 2013 کے انتخابات میںپارٹی امیدواروں سے ملاقات میںانہوں نے مزید کہا کہ 2013 کے حالات اور تھے۔ اب پنجاب میں بھرپور انتخاب لڑیں گے۔ اس کے لئے تیاریاں شروع کی جائیں۔ پیپلز پارٹی کا آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف سے مقابلہ ہوگا ۔پیپلز پارٹی عوامی منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ۔اپنے منشور سے مخالفوں کو شکست دے گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تنزلی کی گہرائیوں میں دھکیل دیا لیکن اس کے باوجود سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔ عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ 

شیئر: