Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ’سیکرٹ سپر اسٹار“ اور” گول مال اگین“ کو کلیئرنس

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی” سیکرٹ سپر اسٹار“ اور اجے دیوگن کی فلم ”گول مال اگین “ کو کلیئرنس سر ٹیفکیٹ مل گیا۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنسر بورڈ نے فلم سیکرٹ سپر اسٹار اور گول مال اگین کے سب سے کم مناظر کاٹے ہیںاور دونوں ہی کو کلیئرنس سر ٹیفکیٹ دے دیئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان اور زائرہ وسیم کی ا س فلم کے ہدایت کار آدویت چندن ہیں جو 19 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جبکہ ایک دن بعد یعنی 20 اکتوبر کو ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم گول مال اگین کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائےگا۔فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن،تبو ، ارشد وارثی ،پرینیتی چوپڑا،تشار کپور، شریاس تلپاڈی اور کنال کھیمو و دیگر شامل ہیں۔دریں اثناءعامر خان نے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ فلم سیکرٹ سپر اسٹار میں شکتی کمار کا کردار میری شخصیت سے بہت مختلف ہے۔ میرے لئے کردار کے مطابق برتاﺅ کرنا یا اسے محسوس کرنا ایک چیلنج تھا ۔عامر خان نے کہا کہ شکتی کمار کا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے مزا آیا۔
 

شیئر: