Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم سی اے سمر کپ 2017: پاک اسٹالینزنے 4وکٹوں سے جیت لیا

ایم سی اے سمر کپ2017ءکا فائنل پاک اسٹالینز نے4وکٹوںسے جیت لیا۔ سمر کپ 2017کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرایا تھا۔ ٹورنامنٹ میں 16ٹیموں نے حصہ لیا تھا اس کے لئے العاقول کرکٹ کمپلیکس کے گراونڈ استعمال ہوئے تھے۔ پیپسی مدینہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 20اوورز کے فائنل میں پیپسی مدینہ نے 8وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے جو بظاہر ایک اچھا اسکور تھا۔ عمار نے 31گیندوں پر 39رنز، شاہ نواز نے 28گیندوں پر 29رنز اور ذاکر نے 17گیندوں پر 19رنز بنائے۔ 36رنز فاضل کی مد میں حاصل ہوئے۔ پاک اسٹالینز کی طرف سے عامر نے 3، رزاق نے 2اور فہد نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ 
جواب میں پیپسی مدینہ اچھے اسکور کا دفاع نہ کرسکی او رپاک اسٹالینز نے مطلوبہ ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ 4وکٹوں سے جیت کر فائنل کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ عامر نے بولنگ میں 3وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بیٹنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ عامر نے 56رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8چوکے شامل تھے۔ نسیم نے 5چوکوں کی مدد سے 29گیندوں پر 41رنز بنائے۔ پیپسی مدینہ کی طرف سے آصف نے 3کھلاڑی آوٹ کئے۔ عابد ، اعظم اور ذاکر نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
پاک ایگل کی طرف سے شرافت اور سعودی اوجر کی طرف سے راشد کی نگرانی میں فائنل کھیلا گیا۔ فائنل کو شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ میچ کے بعد گراونڈ پر ہی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی رفیع تھے۔ اس کے علاوہ مدینہ منورہ کی نمایاں شخصیات افضل عباس او رساجد نے بھی شرکت کی۔ مہمانوں نے اپنے خطاب میں مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا جو وہ پچھلے 31سال سے کرکٹ کے فروغ کے لئے کر رہی ہے۔ اختتام پر وننگ ٹرافی پاکستان اسٹالینز کے کپتان مظہر بٹ جبکہ رنر اپ ٹرافی پیپسی مدینہ کے عمار حسین سدھو نے وصول کی۔ مین آف دی فائنل کا اعزاز عامر نے وصول کیا۔ 

شیئر: