Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا سیاسی اتحاد بنا رہے ہیں،مشرف

کراچی ... آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ فوج کے خلاف بات کرنے والوں کو قوم منہ توڑ جواب دے گی۔ پاک فوج وطن عزیز کی محافظ ہے۔ فوج نے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہر مشکل وقت میں خدمات انجام دی ہیں۔ اتوار کو آل پاکستان مسلم لیگ سندھ ساﺅتھ ریجن کے تحت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے لبرٹی چوک طارق روڈ سے مزار قائد تک نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان سمیت عالمی برادری پاک فوج کی خدمات کو سراہتی ہے۔ کرپٹ سیاستدان خصوصاً ن لیگ عدلیہ اور فوج کے خلاف باتیں کرکے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ آل پاکستان مسلم لیگ، مسلم لیگ فنکشنل اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ایک سیاسی اتحاد قائم کرنے جارہی ہے۔ آئندہ انتخابات میں ہماری کوشش ہوگی کہ اس سیاسی اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا جائے۔ عوام کے ووٹوں سے اگر اقتدار میں آگئے تو کرپشن اور کرپٹ مافیا کا احتساب کریں گے۔ کراچی کے ضلع وسطی میں جلد ایک بڑا جلسہ کریں گے جس میں اہم انکشافات اور ملکی صورت حال پر بات کروں گا۔  
 

شیئر: