Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیانجن اوپن: ماریا شارا پووا نے پابندی کے بعد پہلا ٹائٹل جیت لیا

  تیانجن:روسی کھلاڑی ماریا شاراپووا نے تیانجن اوپن کے فائنل میں بیلاروس کی حریف کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر پابندی کے بعد کیریئر کا پہلا ٹائٹل جیت لیا ۔ چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے ویمنز سنگل مقابلے کے دوران ماریا شاراپووا کو کامیابی کے لئے سخت محنت کرنا پڑی ۔اپنی غیر معروف حریف کو ایرینا سابالنکا کو بمشکل7-5اور7-6(8)سے شکست دینے میں کامیاب رہیں۔ وائلڈ کارڈ کے ذریعے اس ٹورنامنٹ تک رسائی حاصل کرنے والی ماریا شارا پووا کا مئی2015ءکے بعد پہلا اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔ممنوعہ دوا کے استعمال کی وجہ سے سابق عالمی نمبر ون اور 5گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والی شارا پووا کی رینکنگ 300سے بھی نیچے چلی گئی تھی تاہم اب وہ اپنی رینکنگ بہتر بنا سکیں گی۔

شیئر: