Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عامر کی عدم موجودگی سے ذمہ داری بڑھ گئی، حسن علی

ابو ظبی:پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی ہم سب کی بنیادی ترجیح ہے اور آج کا میچ جیت کر برتری کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن اور محمد عامر کی کی عدم موجودگی میںاپنی ذمہ داریوں سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔ کوشش ہوگی کہ محمد عامر کی کمی پوری کی جاسکے۔ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی فتح میں حسن علی کی جارحانہ بولنگ نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے 36 رنز دیکر 3 وکٹیں لی تھیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد یہ سیریز جیتنا ہمارا لئے انتہائی ضروری ہے ۔ ایک سوال پر حسن علی نے کہا کہ محمد عامر کی عدم موجودگی سے دباﺅ تو نہیں لیکن اپنی ذمہ داری بڑھ جانے کا احساس ہے ۔

شیئر: