Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ: لیموزین کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ پولیس نے لوٹ مار کی 16وارداتیں کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔ سہ رکنی گروہ ایک سعودی اور 2نائیجرین پر مشتمل تھا۔ مکہ پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک لیموزین ڈرائیور نے گزشتہ ماہ رپورٹ درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ3افراد اس کی ٹیکسی پر سوار ہوکر اسے آبادی سے دور ایک مقام پر لے گئے ۔ انہوں نے دھار دار آلے سے ہلاک کرنے کی دھمکی دیکر اس سے نقدی اورموبائل چھین لیا تھا۔ پولیس نے شکایت ملنے پر واردات کرنے والوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ ان میں ایک سعودی اور 2نائیجرین ہیں۔عمریں 17سے 22سال کے درمیان ہیں۔ تینوں نے 16وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ تینوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
 

شیئر: