Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آروشی کے والدین جیل سے رہا

غازی آباد۔۔۔۔سخت سیکیورٹی اور بڑی تعداد میں میڈیا کی موجود گی میں آروشی کے والدین نوپور تلوار اور راجیش تلوار 4سال تک سلاخوں کے پیچھے رہنے کے بعد جیل سے رہا ہوگئے۔ وہ اپنی بیٹی آروشی اور نوکر ہیمراج کے قتل کے معاملے میں ڈاسنا جیل میں قید تھے۔الٰہ آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز آروشی اور ہیمراج کے قتل کیس میں انہیں بری کرنے کا حکم دیاتھا اور سی بی آئی عدالت پر تنقید کی کہ اس نے اس مقدمے کو غیر ذمہ دارانہ طور پر چلایاجس کے باعث ان دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔جیل میں قید کے دوران یہ میاں بیوی قیدیوں کے دانتوں کی بیماری کا علاج کررہے تھے ۔جیل سے رہا ہونے کے بعد انہوں نے وعدہ کیا کہ ہر ماہ جیل جاکر قیدیوں کو علاج فراہم کرینگے۔واضح ہو کہ راجیش اور نوپر تلوار نے جیل میں دانتوں کے کلینک کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

شیئر: