Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھیلنے کی عمر میں بچے بنار ہے ہیں کھلونے

کانپور۔۔۔دیوالی کے موقع پر اِن دنوں ایسے بہت سے بچے ہیں جو کھلونے بنانے میں اپنے والدین کا ساتھ دے رہے ہیں اور پڑھائی بھی کررہے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر تھانہ رائے پور علاقے کے تحت لکشمی پوروہ میں دیوالی پر بنائے جارہے کھلونوں کوآخری شکل دینے میں کئی خاندان مصروف ہیں اور والدین کے ساتھ بچے بھی ہاتھ بٹا رہے ہیں۔ جن بچوں کی عمر کھلونے کھیلنے کی ہے وہ چند سکوں کیلئے کھلونے بنارہے ہیں ۔ یہ بچے پڑھائی کے ساتھ کھلونے بنانے کا کام کررہے ہیں۔ ایک لڑکی پراچی نے بتایا کہ میں کلاس 6میں پڑھتی ہوں اور اس وقت اپنے ماں باپ کے ساتھ مل کر مٹی کے کھلونے بناتی ہوں کیونکہ میرے والدین بڑی محنت سے مجھے پڑھا رہے ہیں اسلئے ان کے کام میں ہاتھ بٹاتی ہوں۔ بی اے کی طالبہ راکھی نے بتایا کہ والدین گزشتہ 2سال سے مٹی کی گڑیا بنانے کا کام کررہے ہیں اور میں گڑیو ں کو پینٹ کرنے میں ان کا ساتھ دیتی ہوں۔ان گڑیوںکی فروخت سے دیوالی پر اچھی آمدنی ہوجاتی ہے اور ہماری خوشیوں میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔

شیئر: