Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں خود کش حملہ ،پولیس چیف سمیت33ہلاک

کابل... افغان صوبے پکتیا میں منگل کی صبح خودکش حملے میں 33 افراد ہلاک جبکہ 160سے زائد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں صوبائی پولیس چیف شامل ہے۔ افغان حکام کے مطابق پکتیا کے علاقے گردیز میں پولیس ہیڈکوارٹر سے ملحق پولیس کے تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سے دھماکہ کیا جس کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔وزارت داخلہ نے کہا کہ تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔ وزارت داخلہ نے حملہ آوروں کی تعداد2 جبکہ صوبائی حکام نے 6 بتائی ہے۔ طالبان نے ایک بیان میں کارروائی کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
 

شیئر: