Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی مسائل کے حل کا وقت آگیا،مریم نواز

لاہور... سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونے کا وقت آ گیا ۔ صاف پانی کی فراہمی سمیت عوام کے دیگر مطالبات پورے کریں گے ۔مریم نواز نے منگل کو بھی حلقے کا دورہ کیا ۔ مزنگ میں ن لیگ کے مرکزی دفتر میں رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور سے ملاقات کی۔ حلقے کے مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینوں سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔مریم نواز نے ضمنی انتخاب میں بھرپور مہم چلانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں مریم نواز نے یونین کونسل 58 کا دورہ کیا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد نے ا ستقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ این اے120 کے عوام نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر2018 میں بھی عوام مسلم لیگ (ن) کو ہی کامیاب کرائیں گے۔نواز شریف کو عوا م کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔

شیئر: