Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقتدار میں آکر اداروں کو ٹھیک کرینگے،عمران

  مالا کنڈ ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر نیب اور ایف بی آر کو پہلے ٹھیک کریں گے۔مالا کنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ایک سال دھرنے اور دوسرا سال پانا مہ کیس اور مجھے کیوں نکالامیں نکل گیا۔انہوں نے کہا کہ ،قانون کی بالا دستی اور میرٹ کا نظام ختم ہوجائے تو ادارے تباہ ہوجاتے ہیں۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر میں 32سو ارب روپے پے چوری ہور ہے ہیں۔سابق نیب چیئرمین کے مطابق ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 12 ارب کی کرپشن ہوتی ہے۔نیب چھوٹے پٹواریوں کے بجائے بڑے مجرموں کو پکڑے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات جیتنے کے بعد ملک کے تمام ادارے ٹھیک کریں گے۔ اداروں کی تباہی سے ملک تباہ جب کہ قانون کی بالادستی سے ملک مضبوط ہوتے ہیں۔ گورننس کی ناکامی سے ہی ملک مقروض ہوا ہے ۔ بیڈ گورننس سے ملک پیچھے چلا گیا۔ آج بنگلہ دیش پاکستان سے آگے نکل گیا ۔ انہوں نے کہا سارے اداروں کو ٹھیک کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔2سال کے تجربے سے کہتا ہوں ملک بہت جلد ٹھیک ہو سکتا ہے

شیئر: