Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نااہلی کیس ، مکمل دستاویز نہیں د ی گئیں،چیف جسٹس

اسلام آباد... عمران خان نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ ایسا ریکارڈ نہیں دیاگیا جس سے معلوم ہوکہ نیازی سروسز لمیٹڈ کے اکاونٹ میں ایک لاکھ پونڈ کی رقم مقدمہ بازی کے لئے رکھی گئی تھی۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ایک لاکھ پونڈ کو ثابت کرنے کے لئے 2درخواستیں دی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کئی درخواستیں ہیں، اب تویاد بھی نہیں رہتی لیکن دستاویزات مکمل نہیں۔، دستاویزات کا تعلق کہیں نہ کہیں ٹوٹ جاتاہے۔یہ رقم آپ بنی گالا لہ تعمیرات سے تعلق جوڑناچاہتے ہیں۔ یہ سب کچھ آپ کو ابتک بتا دینا چاہیے تھا۔ عدالت نے عمران خان کی ایک لاکھ پونڈ کی منی ٹریل سے متعلق حنیف عباسی سے جواب طلب کر لیا۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیازی سروسز کی منی ٹریل پیش کردی ۔ یہ کمپنی عمران خان کی نہیں کیوں کہ وہ شئیرہولڈر نہیں۔ ججوں نے بھی کہا ہے کہ کیس ختم ہونا چاہئے۔ اب مخالفین کی جانب سے جعلی اکاونٹس استعمال کئے جارہے ہیں۔

شیئر: