Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقلی خان کو شکست دینگے،زرداری

لاہور... سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ملکی معیشت خطرناک سطح پر پہنچ رہی ہے۔فیصلے عقل مندی سے کرنے ہوں گے۔نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں ۔محاذ آرائی خطرناک ہوگی ۔ نوازاور نقلی خان کو پنجاب میں شکست دیں گے۔ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ منگل کے روز بلاول ہاﺅس لاہور میں ٹکٹ ہولڈرزسے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں ۔اداروں کے ساتھ محاذ آرائی خطرناک ہوگی ۔نواز شریف جان لیں پنجاب بھی ان کے ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پیپلزپارٹی کے جیالوں کا گڑھ ہے۔2018 ءکے انتخابات میں ثابت کریں گے آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دلچسپی صرف وزیراعظم بننے میں ہے ۔پنجاب میں اس نقلی خان اور نواز شریف کو شکست دینگے۔ ملکی معیشت خطرناک سطح پر پہنچ رہی ہے۔

شیئر: